Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستانی تنظیمیں، ایسوسی ایشنز اور باقی دنیا میں فرق

پاکستانی تنظیمیں، ایسوسی ایشنز اور باقی دنیا میں فرق  تحریر ۔باسم شریف  ملک پاکستان میں بےشمار سیاسی دھڑے مذہبی تنظیمیں ،سوشل ویلفیئر تحریکی...




پاکستانی تنظیمیں، ایسوسی ایشنز اور باقی دنیا میں فرق 

تحریر ۔باسم شریف 


ملک پاکستان میں بےشمار سیاسی دھڑے مذہبی تنظیمیں ،سوشل ویلفیئر تحریکیں، کاروباری انجمنیں اور ان گنت ایسوسی ایشنز موجود ہیں یہ سب ٹیم ورک کرتی ہیں اور ٹیم ورک کا کوئی فقدان نہیں ہے ۔۔۔۔۔سوشل ویلفیئر , فلاح انسانیت کے نام پر ان تمام ٹیم ورکس یا اجتماعی نیٹورکس کو کام کرتے ہوئے ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے۔۔۔۔۔۔لیکن    کراچی سے لے کر پشاور تک اور لاہور سے پسرور تک ہمارے صفائی اور سینیٹری کے مسائل اتنے خراب ہیں کہ لاہور کو دنیا کا گندہ ترین شہر قرار دیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔یہ تمام ٹیم ورکس موجود ہیں مگر  پاکستان کو ڈیلیور کرنے والی انتظامی مشینری نہ دے سکے ۔۔۔۔یہ ٹیم ورکس موجود ہیں مگر مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی ۔۔۔۔۔۔یہ ٹیم ورکس موجود ہیں مگر عدالتی بد عنوانی ختم نہ ہو سکی۔۔۔۔۔یہ ٹیم ورکس موجود ہیں مگر اداروں اور پارلیمنٹ سے ہارس ٹریڈنگ۔۔۔۔کرپشن ۔۔۔۔بلیک میلنگ ختم نہ ہو سکی۔۔۔۔۔ملکی معیشت ڈوبتی چلی گئی اور یہ تمام گروہ  اور ان کا ٹیم ورک ملکی معیشت کو نہ بچا سکا ۔۔۔۔۔ایک وقت تھا جب ڈالر اور پاکستانی روپیہ کی قیمت برابر تھی۔۔۔پاکستان جرمنی کو قرض دیتا تھا۔۔۔۔ مگر سب کے دیکھتے دیکھتے حالات کہاں سے کہاں پہنچ گئے ۔۔۔کیا فایدہ ان تمام ٹیم ورکس کا جو ہمیشہ اقتدار اور وسائل پر قبضے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔۔۔مذہب کے نام پر انسانیت میں نفرت پھیلاتے رہے۔۔۔عوامی فلاح کے نام پر فنڈز اور چندے لے کر ذاتی اثاثے اور کاروباری اسٹیٹس بناتے  رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف یورپ میں موجود ویلفیئر ایسوسی ایشنز سے لے کر ٹریڈ یونینز تک سب نے ایسا ٹیم ورک کیا کہ امریکہ کی شکل میں ماڈرن یورپ  بنا دیا ۔۔۔۔عرب کے تپتے صحراؤں کو انڈسٹریل اور جدید تعمیراتی شاہکار بنادیا۔۔۔۔۔۔۔۔ساری دنیا آج امریکہ پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔۔۔۔ہمارے مقتدر حلقے کس کے سامنے جوابدہ ہیں ہم سب جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہ ہوتا ہے حقیقی تنظیمی کام۔۔۔۔۔اور ہماری ٹیمیں کیا کر رہی ہیں ۔۔۔۔۔کیا فائدہ ایسی ٹیمیں بنانے کا ۔۔۔۔۔ایسی تنظیمیں بنانے کا۔۔۔۔۔ایسی یونینز اور ویلفیئر ایسوسی ایشنز بنانے کا ؟

کوئی تبصرے نہیں