Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سوشل میڈیا کا زریعہ اظہار اردو زبان کو بناٸیں ۔باسم شریف

  رائٹر: باسم شریف  علاقائی روایات کے لئے جدید دنیا کے چیلنجز آج یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پر ہونے والے انٹرویوز کا دور ہے اگر یہ انٹرویو...

 


رائٹر: باسم شریف 


علاقائی روایات کے لئے جدید دنیا کے چیلنجز


آج یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پر ہونے والے انٹرویوز کا دور ہے اگر یہ انٹرویو اُردو زبان میں کئے جائیں تو زیادہ پیمانے پر سوشل میڈیا سے وابستہ لوگ اس سے مستفید ہونگے یوں آپ پنجاب کے ٹیلنٹ کے ایمبیسیڈر بھی ہوں گے اور پنجاب کے ہیومین ٹیلنٹ کو نہ صرف باقی پاکستان کے لئے ایڈووکیٹ کر پائیں گے بلکہ آؤٹ آف پاکستان بھی بہت سی دنیا پنجاب کے اعلٰی صلاحیتوں کے مالک لوگوں سے مستفید ہونگے سوشل میڈیا کے طوفانی دور میں زمینی حقائق کو ساتھ لے کر چلنے سےہی ہم بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور گراؤنڈ فیکٹر یہ ہے کہ اردو میڈیم نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا میڈیم ہے بلکہ خلیجی ممالک میں عربی اور انگریزی کے بعد اردو تیسرا بڑا میڈیم آف کمیونیکیشن ہے ۔۔۔۔۔۔دنیا میں لوگ نسبتاً زیادہ تعداد میں اُردو سنتے ہیں ۔۔۔۔۔اردو بولتے ہیں ۔۔۔۔اردو میں سمجھتے ہیں ۔۔۔۔۔اردو میں سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔یوں وہ آپ کے قیمتی انٹرویوز کے فائدے سے محروم رہ جائیں گے۔۔۔۔۔۔ہمارا تمام میڈیا پرنٹ ہو یا الیکٹرانک سوشل ہو یا کمرشل یا اردو میں ہے یا انگریزی میں۔۔۔۔۔۔۔  علاقائی تعصبات سے نکلنے کے لئے بھی یہی ایک بہتر اور قابل عمل طریق ہو سکتا ہے........

کوئی تبصرے نہیں