پسرور ۔ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی ٹریننگ کامیابی سے جاری۔میڈم سدرہ سلطانہ کا مختلف ٹریننگ سنٹرز کادورہ ۔ پسرور( نامہ نگار) ڈیجیٹل مردم شما...
پسرور ۔ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی ٹریننگ کامیابی سے جاری۔میڈم سدرہ سلطانہ کا مختلف ٹریننگ سنٹرز کادورہ ۔
پسرور( نامہ نگار) ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی ٹریننگ کا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے۔ میڈم سدرہ سلطانہ سوشل ویلفئیر آفیسر تحصیل پسرور نےاس سلسلہ میں پسرور میں قاٸم تمام ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا۔ اور ٹریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام انتظامات اور ماسٹر ٹرینرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر قائد QAED پسرور سنٹر کے ماسٹر ٹرینر محمد فیصل ایجوکیشن آفیسر کی بطورِ ماسٹر ٹرینر کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان شا ٕ اللہ سلمان ظفر صاحب سنسز ڈسٹرکٹ آفیسر/ اسٹنٹ کمشنر پسرور کی سربراہی میں اس حساس کام کو بخوبی سرانجام دینے کی کوشش کریں گے کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔ اس موقع پر اسٹنٹ سنسز کووآرڈینیٹر تحصیل پسرور محمد شاھدورک بھی انکے ہمراہ تھے۔
کوئی تبصرے نہیں