Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسروربار ۔ ۔الیکشن 2024.25 کے لیے صدر،جنرل سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں کے لیے امیدوران نے کاغذات جمع کروا دیے

پسروربار ۔الیکشن 2024.25 کے لیے صدر،جنرل سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں کے لیے امیدوران نے کاغذات جمع کروا دیے  پسرور(حماز گھمن سے)پسرور بار کے ال...

پسروربار ۔الیکشن 2024.25 کے لیے صدر،جنرل سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں کے لیے امیدوران نے کاغذات جمع کروا دیے 

پسرور(حماز گھمن سے)پسرور بار کے الیکشن 2024.25 کے انتخابات کے لیے امیدوران نے کاغذات جمع کروا دیے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس جن امیدوران کے کاغذات جمع کروائے گیے ہیں ان کے مطابق صدارت کے لیے چودھری محسن نصیر جٹھول ایڈووکیٹ اور چودھری غلام غوث باجوہ ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا جب کہ نائب صدر جنرل نشت کے لیے ارم شہزادی ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔نائب صدر مخصوص نشست برائے خواتین کے لیے سدرہ صدیق غوری  ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔جنرل سیکرٹری کے لیے رانا ندیم افضل ایڈووکیٹ اور سفیان عقیل وینس ایڈووکیٹ کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔امیدوار برائے جائنٹ سیکرٹری کے لیے رانا اظہر عباس ایڈووکیٹ جب کہ سیکرٹری فنانس کے لیے محمد نعیم ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔لائبریری سیکرٹری کے لیے رضوان یونس جندران میدان میں اترے ہیں ۔اس کے علاؤہ مجلس عاملہ کے لیے پندرہ وکلاء نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔یاد رہے الیکشن کمیشن مرزا محمد اسلام ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لیاقت علی طاہر ججہ ایڈووکیٹ اور نصیر امین ہاشمی ایڈووکیٹ پر مشتمل ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں