#تاریخ_ساز تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں جناب حاجی لال دین باجوہ بن باجوہ کے بزرگ سیاستدان رپورٹ:: بن باجوہ...
#تاریخ_ساز
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
جناب حاجی لال دین باجوہ بن باجوہ کے بزرگ سیاستدان
رپورٹ:: بن باجوہ ٹائمز تحریر:: محمد یوسف بھٹی
💥جناب حاجی لال دین باجوہ کا شمار بن باجوہ کے ان افراد میں ہوتا ہے جو ساٹھ کی دہائی میں میٹرک پاس تھے۔
💥جناب حاجی لال دین باجوہ سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیتے ہیں
💥آپ نے عملی سیاست کا آغاز مشرف دور میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے کیا اور بطور ناظم یونین کونسل بن باجوہ منتخب ہوئے۔
💥ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیں
ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
💥 آپ کا شمار بن باجوہ کے ان خوش نصیب افراد میں ہوتا ہے جنہوں اپنی زمیں کسی سرکاری ادارے کو یا سماج کے لیےوقف کی ہے۔ آپ نے ایک ایکڑ (8 کنال)زمیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بن باجوہ Gghs Banbajwa کو عطیہ کی ہے۔ اس سے پہلے بنیادی مرکز صحت بن باجوہ کو 12 کنال کمرشل زمین ماسٹر سراج دین بھٹی عطیہ کر چکے ہیں اور چار کنال زمین پسرور کے سید گھرانے نے گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ Govt. High School Ban Bajwa Tehsil Pasrur-Sialkot کو وقف کی ہے، ایک ایکڑ زمین چوہدری محمد مالک باجوہ نے نیا بن باجوہ کے قبرستان کے لیے وقف کی تھی اور حاجی عبدالغنی بٹ نے 18 کنال کمرشل اراضی مھہد الرشید الاسلامی بن باجوہ کو وقف کی ہے۔
💥آپ کا شمار ان خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں مسجدیں بنانے کا شوق ہے۔ نیا بن باجوہ کی خوبصورت مسجد آپ نے اپنے ذاتی سرمائے سے تعمیر کی اس طرح مدینہ کالونی بن باجوہ کی مسجد بھی آپ کی تعمیر کردہ ہے۔
💥آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو سماجی خدمات کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بن باجوہ، بنیادی مرکز صحت بن باجوہ، اڈاگراؤنڈ گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ میں بھی آپ کا کثیر سرمایا وقف ہو کر صدقہ جاریہ بن چکا ہے۔
💥جب بھی کسی فلاحی سرگرمی کے لیے آپ سے درخواست کی گئی آپ نےکبھی بھی درخواست مسترد نہیں کی۔
💥آپ شرافت اور متانت کے پیکر ہیں اور نرم دم گفتگو ہیں
لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کو
مرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں
💥بنیادی مرکز صحت بن باجوہ میں آپ کو صاف اور میٹھا پانی فرام کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے
کوئی تبصرے نہیں