Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور ۔پندرہ روز مہم ”صفاٸی نصف ایمان ہے “کا آغاز

پسرور ۔15 روزہ مہم ”صفاٸی نصف ایمان“ کا آغاز،عوامی آگہی ریلی کا انعقاد   پسرور (نماٸندہسیال کوٹ 24)پنجاب بھر کی طرح پسرور میں بھی میونسپل کم...





پسرور ۔15 روزہ مہم ”صفاٸی نصف ایمان“ کا آغاز،عوامی آگہی ریلی کا انعقاد

 

پسرور (نماٸندہسیال کوٹ 24)پنجاب بھر کی طرح پسرور میں بھی میونسپل کمیٹی پسرور کے زیراہتمام 15 روزہ صفائی مہم "صفائی نصف ایمان ہے" کا آغاز کردیا گیا۔ عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار جنا ح ہا ل بلد یہ پسر ور منعقد ہو ا اور بعد میں ایک آگہی  ریلی نکالی گٸی جو میونسپل کمیٹی پسرور سے شروع ہو کر کچہری چوک پسرور  میں اختتام پذیر ہو گٸی ، جس کی قیادت قمر محمود خاں منج, اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پسرور نے کی۔

 مہم میں چیف آفیسر محمد یوسف بلدیہ پسرور, علماء کرام, عملہ بلدیہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی.

 عوام النا س میں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گٸے.

 ایڈمنسٹریٹرقمر محمود منج  نے اس موقع پر میڈیا نماٸندگان سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ "صفائی نصف ایمان ہے"15 روزہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیےمکمل پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور عوام الناس سے اپیل کی گٸی ہے  کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بلد یہ عملہ کا بھرپور ساتھ دیں.

 

کوئی تبصرے نہیں