ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی ابتدا کے لیے ٹیب کی تقسیم شروع پسرور(تحصیل رپورٹر)ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی ابتدا کے لیے تعینات شمار کنندگان...
ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی ابتدا کے لیے ٹیب کی تقسیم شروع
پسرور(تحصیل رپورٹر)ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی ابتدا کے لیے تعینات شمار کنندگان اور سپرواٸزر میں ٹیب کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر پسرور ،سنسٗز ڈسٹرکٹ آفیسر قمر محمود منج نے اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ادارا شماریات پسرور کے اسسٹنٹ سنسز کوآرڈینیٹر شاہد ورک کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پسرور ,سنسز ڈسٹرکٹ آفیسر قمر محمود منج کی زیر نگرانی،ادارا شماریات کے زیر اہتمام شمارکنندگان اور سپرواٸزرز میں ٹیب کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ سولہ فروری سے چوبیس فروری تک جاری رہے گا ۔ان شا ٕ اللہ یکم مارچ سے مردم شماری کا باقاعدہ آغاز ہو جاۓ گا ۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گٸی ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں