بدانتظامی، ناقص منصوبہ بندی ، لاقانونیت یا.... مسائل کی آماجگاہ پسرور شہر پر ایک اور ظلم! تحریر۔ارشدخاں سلہری پسرور سیالکوٹ روڈ ناروال چوک ...
بدانتظامی، ناقص منصوبہ بندی ، لاقانونیت یا....
مسائل کی آماجگاہ پسرور شہر پر ایک اور ظلم!
تحریر۔ارشدخاں سلہری
پسرور سیالکوٹ روڈ ناروال چوک (امن چوک) تا ڈسکہ موڑ پسرور سڑک کی یکطرفہ کھدائی ، شہریوں کے لیے درد سر بن گئ!
گزرنا محال ہو گیا!
کنٹریکٹر تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر مشینری اور مٹیریل سمیت سائٹ سے غائب!
فلیکسی چوہدری ،افتتاح کے شوقین ,غریبوں کے امیر نمائندے اور پیرس بنانے کے دعویدار خاموش!
دوکانداروں اور تاجروں کا معاشی قتل !
ذمہ دار کون؟
مقامی انتظامیہ،متعلقہ محکمہ، ٹھیکدار، کمیشن مافیا ، خاموش انجمن تاجراں، بے حس نمائندے، مجبور عوام ، منقسم صحافتی تنظیمیں، مقامی مسائل سے نابلد و لا تعلق سیاسی جماعتیں یا۔۔۔۔۔۔
ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ فوری نوٹس لے، بمطابق بجٹ تعمیراتی کام فوری مکمل کیا جائے، محکمہ ہائ وے اور کنٹریکٹر سے پوچھا جاے کہ اگر بجٹ کی کمی تھی یا کوئ اور قانونی سقم تھا تو بنا منصوبہ بندی کھدائی کیوں کی!
مہنگائی ، سیاسی اور معاشی ابتری میں مبتلا عوام پر نیا ظلم کیوں کیا!
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے رابطہ/ملاقات کر کے توجہ دلانے کی کوشش کریں گے! اگر مسلہ حل نہ ہوا تو ایوان عدالت تک رسائی اور پسرور شہر کے متحرک سیاسی ، سماجی, صحافتی حلقوں، سول سوسائٹی، بار ایسوسی ایشن اور شہری مسائل سے دلچسپی رکھنے والی شخصیات سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا!
کوئی تبصرے نہیں