Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اینٹی کرپشن نے دوست محمد مزاری کو طلب کر لیا

اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو طلب کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی...

اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو طلب کیا ہے۔


ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سردار دوست محمد مزاری اور دیگر کو 11 اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے۔


دوست محمد مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں 1 بجے دوپہر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر روجھان، تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔


دوست محمد مزاری کے خلاف جعلی کاغذات کے زریعے سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں، جس کی اینٹی کرپشن پنجاب سرکاری زمینوں پر قابضین کیس میں انکوائری کررہا ہے۔

ویب ڈیسک

 

کوئی تبصرے نہیں