Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

دہشت گردوں کی افغانستان سے چیک پوسٹ پر فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید

 شمالی وزیر ستان: افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے جس سے ایک جوان شہید ہوگیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق افغانس...


 شمالی وزیر ستان: افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے جس سے ایک جوان شہید ہوگیا۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل سیکٹر میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔  پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ سے پاک فوج کے  لانس  حوالداروقار علی نے شہادت کو گلے لگا لیا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان سرزمین دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر مینجمنٹ موثر بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے ۔  پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

ویب ڈیسک

کوئی تبصرے نہیں