اٹھویں جماعت کے ایک طالبعلم نے پولیس کو رپورٹ درج کرائ کہ اردو کا استاد انھیں جھوٹ پر مبنی پیاسا کوا کی کہانی پڑھا رہا ہے۔ رپورٹ درج ہوئ، ...
اٹھویں جماعت کے ایک طالبعلم نے پولیس کو رپورٹ درج کرائ کہ اردو کا استاد انھیں جھوٹ پر مبنی پیاسا کوا کی کہانی پڑھا رہا ہے۔ رپورٹ درج ہوئ، FIR
چاک ہوئ اور اب طالبعلم کا وکیل استاد پر جرح کر رہا ہے😀
۱۔ پیاسا کوا والا واقعہ کب پیش ایا؟
۲۔ یہ واقعہ کہاں پیش ایا؟
۳۔ یہ واقعہ جس باغ میں پیش ایا وہ باغ کس کا تھا؟
۴۔ اگر کوے کو کہیں بھی پانی نہ ملا تو گھڑے کے اندر پانی کہاں سے ایا؟
۵۔ گھڑے پر بیٹھتے وقت کوے کا منہ کس طرف تھا؟
۶۔ گھڑے کے اندر کوے نے کتنے کنکر ڈالے؟
۷۔ کنکر گھڑے سے کتنے فاصلے پر پڑے تھے؟
۸۔ ہر کنکر جو گھڑے میں ڈالا گیا، اس کا وزن کتنا تھا؟
۹۔ کنکر مٹی الود ہوتے ہیں تو منہ میں اٹھانے سے کوے کا پیٹ کیوں خراب نہ ہوا؟
۱۰۔ کنکروں کی FSL رپورٹ کیا کہتی ہے؟
۱۱۔ کوے والے واقعے کا Eye witness کون ہے؟
۱۲۔ کوے والی کہانی کو سب سے پہلے کس نے رپورٹ کیا؟
۱۳۔ کوے کی ہوا میں اڑنے کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے تو اسے اتنی تکلیف کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
۱۴۔ گھڑے کے اندر کتنا پانی موجود تھا؟
۱۴۔ گھڑے کو باغ میں کس نے رکھا تھا؟
۱۵۔ گھڑے کو باغ میں کب رکھا گیا؟
۱۶۔ گھڑے پر کوا پہلی دفعہ کس وقت بیٹھ گیا؟
۱۷۔ کوے کو ٹوٹل کتنا وقت لگا کنکر لانے میں؟
۱۸۔ کل کتنے کنکر ڈالے؟
۱۹۔ کوے کے پینے کا پانی نہیں تھا تو باغ کیسے بنا؟
۲۰۔ گھڑے کا حدود اربعہ بیان کریں😀
باقی جرح اگلی تاریخ کو ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔😀😀😁😁🙈🙈
کوئی تبصرے نہیں