پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے، کسی بھی فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ سن...
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے، کسی بھی فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔
سنیچر کو کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس تقریب کو دیکھ کر انہیں 42 برس قبل کا وہ وقت یاد آ گیا ہے جب وہ بھی یہیں پر ایسی ہی پریڈ کا حصہ تھے۔
انہوں نے کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’سب کو آپ پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ آپ ایک عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں جس کے کریڈٹ پر بے شمار کامیابیاں موجود ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیں اور فیک نیوز پر دھیان دیں نہ سیاسی جھگڑوں میں پڑیں۔‘
انہوں نے کیڈٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’جمہوری اداروں اور آئین کا احترام کریں اور ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار رہیں۔‘
انہوں نے خطے کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے یاد کہا کہ کسی ملک یا گروہ کو پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ’فوج نے ملک کو دہشت گردی سے جڑ کو اکھاڑنے میں بہت قربانیاں دیں۔‘
کوئی تبصرے نہیں