تحریر محمد ارشد خان سلہری - ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ براے اصلاحات ، خود اختیاری و ترقی( READ) پسرور(سیالکوٹ) پسرور کے مسائل ! تاریخ میں لکھ...
تحریر محمد ارشد خان سلہری - ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ براے اصلاحات ، خود اختیاری و ترقی( READ) پسرور(سیالکوٹ)
پسرور کے مسائل !
تاریخ میں لکھا ہے کہ پسرور شہر کھبی "پر سرور " ہوا کرتا تھا، درختوں میں گھرا ایک پر سکون قصبہ!
آزادی سے قبل پسرور کی پہچان غذائی اجناس کی منڈی ، ریلوے اسٹیشن اور ہای اسکول تھے!
پھر گردش دوراں نے کروٹ لی اور ستر کی دہائی میں یہاں ریاست نے ایک شوگر مل قائم کی، تحصیل بھر کی واحد بڑی صنعت مقامی قیادت کی بے حسی ، شہریوں کی لا تعلقی اور حکومتی نااہلی کا شکار ہو گئی!
وقت کا پہیہ تیزی سے رواں دواں رہا ، نوے کی دہائی میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے راہنما نے انتخابی معرکہ سر کرنے اور عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے " پسرور کو پیرس بنانے کا اعلان کر دیا " رات گی اور بات گی کے مصداق ، انھوں نے انتخاب جیتا اور ایوان اقتدار کی غلام گردشوں میں کھو گئے!
غضب کیا جو تیرے وعدے پہ اعتبار کیا
پسرور نے پیرس کیا بننا تھا اپنی اصلی حالت بھی کہیں گم کر بیٹھا!
وقت کی گھڑی تیزی سے اپنا سفر مکمل کرتی رہی ، یہاں سے منتخب اراکین پارلیمنٹ مشیر رہے ، وزیر رہے ، اہل حل وعقد کے ہم پیالہ و ہم نوالہ رہے لیکن پسرور کی حالت نہ بدل سکی اور مسائل دن بدن بڑھتے ہی گئے!
اور پھر تبدیلی ا گی۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹکٹ ہولڈرز نے فلیکسز آویزاں کی، ہورڈنگ بورڈ لگانے ، دلفریب و دلنشیں نعرے لگائے، دل مو لینے والی تقاریر کی گئیں لیکن پسرور کے مسائل جوں کے توں رہے! پسرور کے باسیوں کی قسمت یاوری نہ ھو سکی!
آئیے دیکھتے ہیں کہ پسرور کے اصل مسائل ہیں کیا!
1- نکاسی آب (سیوریج sewerage) کا مستقل اور پائیدار حل
2- شاہراؤں اور گلیوں کی مرمت اور تعمیر نو
3- پینے کے صاف پانی (Drinking Water) کی پائپ لائن کی فوری تبدیلی و مرمت
4- شاہراہوں و بازاروں میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ
5- پسرور سیالکوٹ روڈ تعمیر نو اور جلد تکمیل 6- سبزی منڈی کی شہر سے باہر منتقلی
7- غلہ منڈی کی شہر سے باہر منتقلی
8- انٹر سٹی نظام ٹریفک کی تنظیم نو، غیر قانونی پارکنگ اور رکشہ سٹینڈز کا خاتمہ
9- ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو
10- بلدیہ پسرور (Pasrur Municipal Committee) میں عملہ صفائی کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتی , پرانے ملازمین کی مستقلی اور نئی آسامیوں کی منظوری
11- گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں مستقل ہیڈ مسٹریس کی تعنیاتی
12- گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے کھیلوں کے میدانوں کی بحالی
13- بلدیہ پسرور کے لیے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے لیے مستقل (Dumping Area) کا حصول
14- مٹی کے برتنوں کی مرتی ہوئی صنعت کی سرپرستی و بحالی
15- عوام الناس کی تفریح کے لیے نئی پارکوں کا قیام
16- کھیلوں کے سپورٹس کمپلیکس کا قیام
17- کھیلوں کی تربیتی اکیڈمی
18- تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی
19- ہسپتال میں خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں کی تعنیاتی
20- بجلی کے کھمبوں پر لٹکتی تاروں کی ترتیب نو اور مرمت
21- کیڈٹ کالج پسرور میں پسرور شہر اور تحصیل پسرور کا مناسب کوٹہ
کوئی تبصرے نہیں