وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندانوں نے کئی بارانتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا،عمران خان کے پاناما پروپیگنڈے کا احتساب ہونا چاہی...
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندانوں نے کئی بارانتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا،عمران خان کے پاناما پروپیگنڈے کا احتساب ہونا چاہیے۔
وزیراعظم لاہور کی خصوصی عدالت میں شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوئے ، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں، ہر کسی کو قانون کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم ہوتےہوئے بھی عدالت میں پیش ہوتےرہے،نیب عدالت راولپنڈی نے انہیں متعدد بارطلب کیا۔ ہمارے خاندان نے انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا لیکن انہوں نے کبھی این آراو نہیں مانگا۔ ہم نے نیب کےعقوبت خانوں میں ظلم برداشت کیا۔
ویب ڈیسک
کوئی تبصرے نہیں