سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کی مدع...
سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے جس میں فراڈ ، ریکارڈ ٹیمپرنگ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے نے دیگر کیساتھ مل کر جعلی وارنٹس اور بوگس عدالتی دستاویزات تیار کیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر عدالتی ریکارڈ تیار کر کے اسے استعمال کیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں