Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ انتخاب پر مبارکباد

اسلام آباد (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے کمیونسٹ پ...

اسلام آباد (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔


اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ انتخاب چین کے عوام کی خدمت کے لیے شی جن پنگ کی دانشمندانہ قیادت اور غیر متزلزل لگن کو ایک شاندار خراج تحسین کا عکاس ہے۔


وزیر اعظم محمد شہباز شریف پہلے غیرملکی سربراہ حکومت ہیں جنہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے سی پی سی کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے دوبارہ انتخاب پرسب سے پہلے مبارکباد دی ہے۔


 

 

کوئی تبصرے نہیں