Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

راجہ بشارت کی خفیہ شادی منظر عام پر ، ہیکر نے مبینہ بیوی سے بات چیت کی آڈیو لیک کردی

راولپنڈی: وزیر کواپریٹو اور ماحولیات پنجاب راجہ بشارت کی خفیہ شادی منظر عام پر آگئی ہے۔ ہیکر نے ان کی اپنی بیوی کے ساتھ  مبینہ آڈیو ریلیز کر...

راولپنڈی: وزیر کواپریٹو اور ماحولیات پنجاب راجہ بشارت کی خفیہ شادی منظر عام پر آگئی ہے۔ ہیکر نے ان کی اپنی بیوی کے ساتھ  مبینہ آڈیو ریلیز کردی ہے۔ 


سوشل میڈیا پر گردش آڈیو میں راجہ بشارت کی مبینہ بیوی ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتی ہیں اور انہیں کہتی ہیں کہ اپنے وعدے کے مطابق مجھے گھر لے کر دو ۔

راجہ بشارت اپنی مبینہ بیوی کو کہتے ہیں کہ وہ انہیں لاہور میں گھر لے کر دے دیتے ہیں لیکن آڈیو میں موجود خاتون کہتی ہے کہ وہ لاہور میں گھر نہیں لے گی بلکہ ادھر (مقام نامعلوم) ہی گھر لے گی جہاں کا آپ نے وعدہ کیا ہے۔ 

ہیکر کی طرف سے ریلیز کی گئی راجہ بشارت کی مبینہ آڈیو میں ان کی مبینہ بیوی انہیں جھوٹا اور دھوکے باز بھی قرار دیتی ہے۔ اسی گفتگو کے دوران راجہ بشارت خاتون کو ایک خواب بھی سناتے ہیں جس میں یوسف رضا گیلانی کا بھی ذکر ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں