Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بطور وزیر اعظم فیصلوں کا اختیار نہیں ، بیوروکریسی چلنے نہیں دے رہی: شہباز شریف، پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر

 اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بطور وزیر اعظم کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے اور بیورو کریسی میری کسی بات پر عمل نہیں کرت...


 اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بطور وزیر اعظم کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے اور بیورو کریسی میری کسی بات پر عمل نہیں کرتی۔  پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔ 


نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم تمام فیصلوں کا اختیار نہیں رکھتا۔ بیوروکریسی چلنے نہیں دے رہی ۔ 


وزیر اعظم کے خطاب پر مولانا فضل الرحمن نے سوال کیا کہ حکومت کن کے ہاتھوں  مجبور ہے اور کون اسے کام نہیں کرنے دے رہے ؟ اس پر ویڈیو لنک پر موجود پی ایم ایل این کے قائد نواز شریف نے کہا کہ  حکومت ان قوتوں کے ہاتھوں مجبور ہےجو جمہوری حکومتوں کو کام نہیں کرنے دیتی۔


ویب ڈیسک

کوئی تبصرے نہیں