پشاور: جے یو آئی (ف) کے سابق سینیٹر حاجی غلام علی کو خیبرپختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل ا...
پشاور: جے یو آئی (ف) کے سابق سینیٹر حاجی غلام علی کو خیبرپختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انہیں اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، یہ بات اتوار کو ایک معتبر ذرائع نے بتائی۔
ذرائع کے مطابق سابق سینیٹر حاجی غلام علی،مولانا فضل الرحمان کی بیٹی کے سسر ہیں، وہ پشاور کے مشہور تاجر بھی ہیں اور ماضی میں ایف پی سی سی آئی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق معزول وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت اتحادی سیاسی جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن نے جے یو آئی(ف) سے وعدہ کیا تھا کہ کے پی کے گورنر کا عہدہ اسے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اتوار کو محمد کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تقرری کی سمری کی منظوری دی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں