وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے پنجاب میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا منظوری دے دی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضل...
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے پنجاب میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا منظوری دے دی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ 2005میں تونسہ جبکہ 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا،نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔
نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے اورنئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا۔
محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ شریف کے ضلع بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔
کوئی تبصرے نہیں