Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مصری خاتون کھلاڑی کا دل 22 منٹ بند رہنے کے بعد دوبارہ دھڑکنے لگا

 مصری کھلاڑی جمانہ یاسر کو 22 منٹ تک حرکت قلب بند رہنے کے بعد معجزاتی طور پر نئی زندگی مل گئی۔ مصری ٹرائیتھلون چیمپیئن جمانہ یاسر ابتدائی طب...


 مصری کھلاڑی جمانہ یاسر کو 22 منٹ تک حرکت قلب بند رہنے کے بعد معجزاتی طور پر نئی زندگی مل گئی۔

مصری ٹرائیتھلون چیمپیئن جمانہ یاسر ابتدائی طبی امداد کے بعد سکندریہ کے ہسپتال لایا گیا تھا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مصری کھلاڑی کے دل کی حرکت بحال کرنے کے لیے 25 مرتبہ کوشش کی اور پھر موت کا اعلان بھی کردیا تاہم ان کے دل کی شریانیں بائیس منٹ رکے رہنے کے بعد دوبارہ کام کرنے لگیں۔

جمانہ یاسر کے ٹرینر محمد الجوھری نے بتایا کہ’ اب جمانہ ہوش وحواس میں ہیں اور آنکھیں کھول کر دیکھنے لگی ہیں۔ ملنے کے لیے آنے والوں کا مسکراہٹ کے ساتھ خیر مقدم رہی ہیں‘۔
محمد الجوھری نے مزید کہا کہ’ ٹرائیتھلون چیمپیئن تیزی سے روبصحت ہورہی ہیں۔ یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ممکن ہورہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جلد وہ معمول کی زندگی گزارنے لگیں گی‘ؑ۔
یاد رہے کہ جمانہ ساسر ایکسرسائز کے دوران اچانک گر کر بے ہوش ہوگئی تھیں، اسی دوران ان کے دل کی حرکت بند ہوگئی۔ بیس دن انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں