Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری شروع ہوچکی ہے: رانا ثنا اللہ

  پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس کی تحقیقات ش...


 

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔‘

اتوار کو جیو نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’انکوائری میں تمام ایجنسیوں کے اعلٰی سطح کے نمائندے ہونے چاہییں اور اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آڈیو لیک سے یہ بات سامنے نہیں آتی کہ وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی بریچ ہوئی۔‘

’اگر یہ ثابت ہوا کہ وزیراعظم ہاؤس میں کوئی بگنگ ڈیوائس تھی تو یہ سنجیدہ معاملہ ہے اور اس پر کارروائی ہوگی۔‘

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ‘انکوائری سے پتا چلے گا کہ وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی بریچ ہوئی ہے یا نہیں۔‘

’بغیر انکوائری آڈیو لیک کے معاملے کو سنجیدہ ایشو نہ بنایا جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ ‘جتنی بھی آڈیو لیکس ہوئیں ان سے ہماری بہتر گورننس کا تاثر سامنے آیا۔‘

’بعض اوقات جب اس بات کا خدشہ ہو کہ گفتگو ریکارڈ ہو سکتی ہے تو پھر اجلاس کے شرکا سے فون باہر رکھنے کی پابندی کروائی جاتی ہے۔‘

ڈارک ویب پر وزیراعظم ہاؤس کی لیکڈ آڈیوز کی مبینہ موجودگی پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ‘میں دعوے سے کہتا ہوں کہ سینکڑوں آڈیوز بھی نکل آئیں تو کوئی لفظ ایسا نہیں ہوگا جس پر ہمیں شرمندگی ہو۔‘

کوئی تبصرے نہیں