نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گزشتہ دنوں ایک اخبار میں لڑکی کے رشتے کے لیے اشتہار دیا گیا جس کی عبارت میں کچھ ایسی بات تحریر کی گئی تھ...
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گزشتہ دنوں ایک اخبار میں لڑکی کے رشتے کے لیے اشتہار دیا گیا جس کی عبارت میں کچھ ایسی بات تحریر کی گئی تھی کہ پڑھ کر سافٹ ویئر انجینئرز کے دل ہی ٹوٹ گئے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق انگریزی اخبار میں چھپنے والے اس اشتہار میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہندو لڑکی، جس کی عمر 24سال اور قد 5فٹ ہے، لڑکی کا رنگ گورا اور بہت خوبصورت ہے اور اس نے ایم بی اے کر رکھا ہے۔ لڑکی کا تعلق امیر کاروباری فیملی سے ہے۔ اس کے لیے رشتہ درکار ہے۔
اشتہار میں ممکنہ رشتے کے خواص بیان کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ”امیدوار آئی اے ایس یا آئی پی ایس آفیسر ہو، ورکنگ ڈاکٹر یا صنعت کار یابزنس مین ہو اور اس کا تعلق ہندو مذہب سے ہو۔ سافٹ ویئرانجینئرز بالکل رابطہ نہ کریں۔“اس اشتہار کے تراشے کی تصویر ’نالج فلو‘ نامی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے اور ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ لگتا ہے آئی ٹی کا مستقبل اب روشن نہیں رہا۔یہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور جوابی ٹویٹ میں لوگ طرح طرح کی میمز پوسٹ کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں