Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان جاکر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا: اسحاق ڈار

  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔ جیو نیوز کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا ح...


 

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔


جیو نیوز کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کامیاب دورے کے بعد کل لندن آئیں گے اور شہباز و نواز  سے مشورہ کرکے جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔


اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ عدالت نے ہماری درخواست منظور کی اور وارنٹ معطل کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر تک واپسی کرلیں۔


خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے اور وطن واپسی پر ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

(ویب ڈیسک)

کوئی تبصرے نہیں