اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے اور منگل کے روز حلف اٹھائیں گے۔ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظ...
اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے اور منگل کے روز حلف اٹھائیں گے۔
لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔
سلمان شہباز کے فلیٹ پر ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔
ملاقات میں ہونے والے فیصلوں میں سے ایک کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر اسحاق ڈار منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔
اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے اور منگل کے روز حلف اٹھائیں گے۔
اس حوالے سے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو لانا نہ لانا وزیراعظم کا فیصلہ ہے۔
قبل ازیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اطلاع دی تھی کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ حکومتی معاشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بشکریہ آج نیوز
کوئی تبصرے نہیں