وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں کہیں نہ کہیں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس ک...
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں کہیں نہ کہیں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورے سے توجہ ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی نے آڈیو لیک کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس آڈیو کو سچ مان لیا جائے تو اس میں کچھ نہیں نکلا، اسحاق ڈار واپس آکر اس ملک کی معشیت کو سنبھالیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، وزیر اعظم کل کامیاب دورے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
(ویب ڈیسک)
کوئی تبصرے نہیں