پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’وہ پورے ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور ان چوروں کی ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’وہ پورے ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔‘
اتوار کو کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز اپنے داماد کے لیے انڈیا سے پاور پلانٹ کی مشینری درآمد کروا رہی ہیں۔‘
’ہم نے انڈیا سے تجارت بند کی تھی کیونکہ اس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔‘
انہوں ںے کہا کہ ’انڈیا کے ساتھ تجارت ابھی بند ہے جبکہ مریم نواز کا داماد غیر قانونی طور پر انڈیا سے پاور پلانٹ کی مشینری درآمد کر رہا ہے۔‘
’آدھی مشینری آچکی ہے، مریم نواز سفارش کررہی ہیں کہ میرے داماد کی آدھی مشینری بھی لے آؤ، آڈیو ٹیپ سے ثابت ہو گیا کہ مریم نواز کے داماد بھی پیسے بنا رہے ہیں۔‘
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں۔ تھوڑا صبر کرنا پڑتا ہے سچ سامنے آجاتا ہے۔‘
’الیکشن کے ذریعے زرداری اور شریف مافیا کو شکست دیں گے اور میرا تین وکٹیں گرانے کا پلان ہے۔‘
کوئی تبصرے نہیں