Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مریم اورنگزیب کو لندن میں شاپنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

  پی ٹی آئی کے 20 لوگ مائک لے کر مجھے گالیاں دے رہے تھے، مریم اورنگزیب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن میں شاپنگ کرنا مہنگا پڑ گیا،...


 

پی ٹی آئی کے 20 لوگ مائک لے کر مجھے گالیاں دے رہے تھے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن میں شاپنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، پی ٹی آئی کے مبینہ کارکنوں نے انہیں گھیر کر طعنہ زنی کی اور ”چورنی چورنی“ کے نعرے لگائے۔
جواب میں مریم اورنگزیب نے ایک لفظ نہ کہا اور خاموشی سے چلتی رہیں۔

اسی حوالے سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اورنگزیب پی ٹی آئی کی ایک خاتون کارکن کو سمجھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں بھی آپ کی بہن ہوں، آپ کی بھی اپنی بہن اور والدہ ہوں گی اپنے گھر والے ہوں گے، اگر انہیں اس طرح سڑک پر ہراساں کیا جائے تو کیا آپ کو اچھا لگے گا؟

انہوں نے کہا کہ دس منٹ پہلے یہاں پی ٹی آئی کے 20 لوگ مائک لے کر مجھے گالیاں دے رہے تھے، مجھے مختلف القابات سے نواز رہے تھے، لیکن میں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں میں اکیلی تھی، یہی بات وہاں ہوئی، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ تحمل کا مظاہرہ کرکے میرے قد میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ طریقہ کار پاکستان کے تشخص کیلئے خراب ہے۔
بعد ازاں، اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے لکھا، “عمران خان کی نفرت اور تفرقہ بازی کی سیاست کا ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔ میں وہاں رکی اور ان کے ہر سوال کا جواب دیا۔ افسوس کہ وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔ ہم عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحد کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

ویب ڈیسک

کوئی تبصرے نہیں