مفتاح اسماعیل کو بے عزت کیا جارہا ہے۔ فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک پر بڑی تش...
مفتاح اسماعیل کو بے عزت کیا جارہا ہے۔ فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک پر بڑی تشویش ہے، ڈارک ویب پر موجود آڈیو لیک کی ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ رہی ہے۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک میں ہونیوالی گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی سکیورٹی پر تعینات ایجنسیز کی یہ ناکامی ہے کہ وزیراعظم آفس سے آڈیو لیک ہو رہی ہیں، اگر وزیراعظم کا آفس محفوظ نہیں تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز شہباز شریف سے یہ مطالبہ کر رہی ہیں کہا ان کے داماد کی جو مشینری ہے اس کو انڈیا سے آنے دیا جائے، جس کا آگے سے جواب آرہا ہے کہ یہ سیاسی مسئلہ بن جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کو بے عزت کیا جارہا ہے، اب اسحاق ڈار کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے- مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان تین وکٹیں ہیں جن کو گرا دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات کی تاریخ اور سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آجاہیں گے۔
ویب ڈیسک
کوئی تبصرے نہیں