Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

فرانس میں طیارہ جھیل میں اتر گیا، مسافر بال بال بچ گئے

  فرانس میں ایک کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر قریبی جھیل میں جاگرا۔ حادثہ فرانس کے جنوبی شہر مونٹ پیلیئر کے ہوائی اڈے پر پیش آیا جس کے بعد ای...


 

فرانس میں ایک کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر قریبی جھیل میں جاگرا۔


حادثہ فرانس کے جنوبی شہر مونٹ پیلیئر کے ہوائی اڈے پر پیش آیا جس کے بعد ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔



تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارگو کیریئر بوئنگ 737 کا اگلا حصہ جھیل میں جھک رہا ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ عملے کے تین افراد ہفتے کی صبح پیش آنے والے اس حادثے کے دوران بال بال بچ گئے۔


حکام کا کہنا ہے کہ رن وے کلیئر ہونے تک ایئرپورٹ مسافر اور کارگو طیاروں کے لیے بند رہے گا۔


اے ایف پی کے مطابق ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک طیارہ رن وے پر موجود ہے اور تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی ہوائی اڈے کو بند رکھا جائے گا۔


کوئی تبصرے نہیں