Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اسسٹنٹ کمشنر نے گھر کی بجلی کاٹنے پر پورے شہر کا کچرا بجلی کمپنی کے باہر پھنکوا دیا

  اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے سارے شہر کا کچرا اٹھوا کر میپکو دفتر اور ملازمین کے گھروں کے باہر گندگی کے ڈھیر لگوا دئیے لاہورپنجاب کے ضلع رحیم یا...


 

اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے سارے شہر کا کچرا اٹھوا کر میپکو دفتر اور ملازمین کے گھروں کے باہر گندگی کے ڈھیر لگوا دئیے

لاہورپنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے اسسٹنٹ کمشنر نے گھر کی بجلی کاٹنے پر کچرا کمپنی کے باہر پھنکوا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے سارے شہر کا کچرا اٹھوا کر میپکو دفتر اور ملازمین کے گھروں کے باہر گندگی کے ڈھیر لگوا دئیے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی رہائشگاہ کا میٹر کاٹنا میپکو والوں کو مہنگا پڑ گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے سارے شہر کا کچرا اٹھوا کر میپکو دفتر اور ملازمین کے گھروں کے باہر گندگی کے ڈھیر لگوا دئے۔میونسپل کمیٹی کی جان سے ملتان الیکٹرک پاور کپمنی دفاتر اور واپڈا ملازمین کے گھروں کے باہر گندگی پھینکنے پر میپکو والوں نے میونسپل کمیٹی کی بجلی بھی منقطع کر دی۔جب کہ بجلی منقطع ہونے کے معاملے پر دو سرکاری اداروں کے درمیان سرد جنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں آپریشن کرتے ہوئے161صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔2لاکھ 63ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر47لاکھ86ہزار روپے جرمانہ عائد۔12مقدمات درج۔19ستمبر2022ء کو ملتان سرکل میں 31صارفین کو 867466روپے جرمانہ عائد کیا گیااور5مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 58بجلی چوروں کو844022روپے جرمانہ عائداور6 مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 5 بجلی چوروں کو 390400روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو118605روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 12صارفین کو444686روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 5 بجلی چوروں کو75500روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 22 بجلی چوروں کو719000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو30000 روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 23بجلی چوروں کو1296740روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بشکریہ اردو پوائنٹ

کوئی تبصرے نہیں