Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عالمی بینک کا سیلاب زدگان کیلئے پاکستان کو 2ارب ڈالرفنڈ فراہمی پر غور

  واشنگٹن: عالمی بینک نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے فنڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا ہے جس کا مقصد پاکستان کو سیلاب...


 

واشنگٹن: عالمی بینک نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے فنڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا ہے جس کا مقصد پاکستان کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد دینا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر خرچ کی جائے گی۔ نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کی مدد کیلئے پر عزم ہے۔

نائب صدر ورلڈ بینک مارٹن ریزر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا ہے۔ عالمی بینک پاکستان کی امداد کے اپنے عزم پر قائم ہے۔


خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ نے عالمی بینک سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور امیر ممالک پر پاکستان کا قرض مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی عالمی اداروں پر زور دیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کیلئے پاکستان کو مدد فراہم کی جائے۔


 دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ملک کی موجودہ صورتحال کے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آیا ہے۔ پاکستان کو امداد یا بھیک نہیں چاہئے بلکہ ہم عالمی برادری سے انصاف کے خواہاں ہیں۔ 


 (ویب ڈیسک)

کوئی تبصرے نہیں